ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا

لاہور کی اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو کے ڈائریکٹر آپریشنز شاہد حیدر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، چودھری محمد امین کے مستعفی ہونے پر تعیناتی کی گئی.

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چودھری محمد امین نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں نعمان کو استعفیٰ بھجوایا جو منظور کر لیا گیا، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ڈائریکٹر آپریشنز لیسکو شاہد حیدر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے.

واضح رہے کہ وزیراعظم کی منظوری سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی گئی تاکہ لیسکو کی کارکردگی کو بہتر کیا جا سکے۔