عثمان خان: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ۔ آئندہ چند روز میں اہم ترین ملاقات کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور میاں شہباز شریف کے درمیان ٹیلے فونک رابطہ ہوا ہے جس میں اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کے باہمی رابطوں کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد بارے کمیٹی کی سفارشات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک کو مزید تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان اور میاں شہباز شریف کے درمیان ملاقات بھی طے پاگئی ہے اور دونوں رہنماؤں میں آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوگی جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر امور پر حتمی فیصلہ ہوگا۔