ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دعا ہے کہ عمران خان کا آج کا خطاب آخری ہو، مریم اورنگ زیب

Maryam Aurangzeb PMLN
کیپشن: Maryam Aurangzeb
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمر اسلم : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ ناکام حکومت نے ہر شعبہ کو تباہ کر دیا ہےتحریک عدم اعتمادکےحوالےسےنمبرگیم پوری ہے حکومت ناکام ہو چکی ہے اور ان کا جانا ٹھہر چکا ہے،،کہتی ہیں کہ مشاورت سےجلدتحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے آج قوم سے خطاب کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ دعا ہے عمران خان کا آج کا خطاب آخری ہو۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کرکے قوم کا مزید وقت ہی ضائع کریں گے، جس شخص پہ عوام کو اعتماد نہیں رہا وہ کیا عوام کو اعتماد میں لیں گے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ممکن تونہیں لیکن شایدخطاب میں 14ممالک سے غیرقانونی فنڈنگ، آٹا، چینی ، بجلی، گیس اور دوائی کی چوریوں کا حساب دیں۔ اور قوم سے کئے اپنے جھوٹے وعدوں اور سیاسی مخالفین پہ لگائے جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں؟ کیونکہ مہنگائی میں کمی، 50لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکری اور آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا کے اعلان تواب ممکن نہیں۔