ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے کتنےانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرلیے؟ تفصیلات جاری

ایف بی آر نے کتنےانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرلیے؟ تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) کارپوریٹ آرٹی او لاہور اور ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے مجموعی طور پر 5لاکھ اکیس ہزار دوسو دس انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرلئے، لاہور میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے چھیاسٹھ ہزار چار سو ستائیس ملازمین نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
ایف بی آر نے سال دوہزار انیس کیلئے لاہور سمیت ملک بھر میں تیس لاکھ گوشوارے جمع کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے، اس سلسلے میں لاہور کے کارپوریٹ آرٹی او نےاب تک 36ہزار 786انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرلئے ہیں، کارپوریٹ آرٹی او کے ڈی سی ہیڈکوارٹر فہیم سجاد دھاریوال کا کہنا ہے کہ ڈیڈلائن گزرنے کے بعد نان فائلرز اور غیر رجسٹرڈ افراد کے خلاف ٹیکس قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے اب تک 4لاکھ چوراسی ہزار چار سو چوبیس گوشوارے جمع کئے ہیں،ریجنل ٹیکس آفس  ٹو ذرائع کے مطابق تاحال مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے چھیاسٹھ ہزار چار سو ستائیس ملازمین نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعدکمپنیوں کو چالیس ہزار جبکہ انفرادی ٹیکس گزاروں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ گوشوارے جمع کرانا ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer