(زین مدنی ) اداکار جنید خان اور منشا پاشا کی نئی آنے والی فلم کہے دل جدھر کی نمائش تاخیر کا شکار ہوگئی۔
جلال رومی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کہے دل جدھر کو مارچ کے مہینے میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا امکان تھا تاہم اب فلم کو مارچ کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے جنید خان نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کہے دل جدھر کی ریلیز مارچ کے مہینے میں مقرر کی گئی تھی تاہم اب فلم مارچ کے بعد ریلیز کی جائے گی۔
اداکار کا کہنا تھا کہآئندہ دنوں فلم کی ریلیز کے حوالے سے تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا جس کے بعد پروموشن کا آغاز ہوگا۔ فلم کی دیگر میں کاسٹ میں روما مائیکل، ساجد حسن اور عتیقہ اوڈھو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
عتیقہ اوڈھو اینٹی نارکوٹکس افسر کے کرادر میں نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی معاشرے پر منشیات کے باعث پیدا ہونے والے منفی اثرات کو اجاگر کرے گی۔