ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد کی عوام کیلئے بڑی سہولت، جدیدکینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح ہوگیا

مظفر آباد کی عوام کیلئے بڑی سہولت، جدیدکینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم  شہباز  شریف نے مظفر آباد  میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر افتتاحی تقریب  سے خطاب بھی کیا، انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوئے، اندازہ ہےکہ وسائل سے محروم افرادکے لیےکینسرکا علاج کتنا مشکل ہے۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاندار  ادارےکا افتتاح کرنا اُن کے لیے اعزاز  ہے،کینسر اسپتال سے علاج کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنے  والوں کو  مقامی سطح  پر  بہترین طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔