ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنے زمانے کی بے باک اداکارہ کا 91 برس کی عمرمیں انتقال

اپنے زمانے کی بے باک اداکارہ کا 91 برس کی عمرمیں انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی اداکارہ بریژیت باغدو 91 برس کی عمر میں چل بسیں، اداکارہ کے انتقال کی تصدیق انکی فاؤنڈیشن نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو جاری بیان میں کی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بریژیت باغدو  1950 اور 1960 کی دہائی میں اپنی جرات مندانہ اور بے باک اداکاری کے باعث فلمی دنیا پر راج کرتی رہیں، انہوں نے 1952 سے 1973 تک فرانسیسی فلموں میں کام کیا۔فرانس میں محض “بی بی” کے نام سے پہچانی جانے والی بریژیت باغدو نے اس دور میں خواتین کی آزادی اور خودمختاری پر کھل کر بات کیا، 39 برس کی عمر میں اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد بریژیت باغدو نے اپنی زندگی جانوروں کے حقوق کے لیے وقف کر دی تھی۔

اداکارہ بریژیت باغدو نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے جانوروں کے تحفظ کی عالمی سطح پر بھرپور مہم چلائی، اگرچہ بعض بیانات اور سیاسی وابستگیوں کے باعث وہ تنازعات کا شکار بھی رہیں۔28 ستمبر 1934 کو پیرس میں پیدا ہونے والی بریژیت باغدو نے فلم، موسیقی اور فیشن کی دنیا پر گہرے اثرات چھوڑے۔ ان کا شمار 20ویں صدی کی بااثر ترین ثقافتی شخصیات میں ہوتا ہے۔