ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان میں ادویات کا شدید بحران، لاکھوں زندگیاں خطرے کاشکار

افغانستان میں ادویات کا شدید بحران، لاکھوں زندگیاں خطرے کاشکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افغانستان میں ادویات کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا،  ادویات کی شدید قلت اور غیر معیاری دواؤں کی دستیابی کے باعث لاکھوں افراد کی صحت خطرے میں پڑ گئی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ صورتحال خاص طور پر بچوں، حاملہ خواتین اور دائمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے تشویشناک بنتی جا رہی ہے۔

 ایک افغان جریدےکی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان سے ادویات کی درآمد پر پابندی کے بعد ملک میں دواؤں کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے،اس پابندی کے نتیجے میں معیاری ادویات نایاب ہو چکی ہیں جبکہ بازار میں غیر معیاری اور مہنگی دواؤں کی بھرمار ہے۔