ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان میں خطرناک حادثہ، 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں  

جاپان میں خطرناک حادثہ، 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جاپان میں 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی واقعے میں 1خاتون ہلاک اور 26 افراد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق شاہراہ پربرف باری، پھسلن سے 2 ٹرک ٹکرائے جس کے بعد دیگر گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراتی چلی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق برف باری اور پھسلن کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سڑک تاحال معمول کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 26 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والی 77 سالہ خاتون کا تعلق ٹوکیو سے بتایا جاتا ہے۔