ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں شدید برفانی طوفان، نیویارک اور نیو جرسی میں ہنگامی حالت نافذ

امریکا میں شدید برفانی طوفان، نیویارک اور نیو جرسی میں ہنگامی حالت نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا میں شدید نوعیت کے برفانی طوفان نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے ہیں۔ مختلف علاقوں میں سڑکوں اور عمارتوں پر برف کی موٹی تہیں جم گئی ہیں، جس سے آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک سٹی میں 2022 کے بعد سب سے زیادہ 4.3 انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر نیو یارک اور نیو جرسی میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جبکہ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے نیو یارک اسٹیٹ اور کنیکٹی کٹ میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ شدید برفباری کے باعث حدِ نگاہ میں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ حکام صورتحال پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔