ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی ایکس پر عمران خان کو سپورٹ کرنے والوں ممالک اور افراد پر تنقید، کہا عمران خان کی بین الاقوامی حمایت تمام ان ملکوں سے آرہی ہےجو اسرائیل کے کٹر حامی ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہی ملکوں کی حمایت کی بدولت اسرائیل کا وجود ہے، ان ملکوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا بلکہ فلسطینیوں کے قتل عام کے سہولت کار ہیں، انہیں ملکوں سے جو بھی افراد عمران خانُ کی حمایت میں آواز اٹھا رہے ہیں وہ بھی یا خود صیہونی ہیں یا کھلے عام انکی مسلم دشمن پالیسیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
خواجہ محمد آصف نے کہا ’کیا یہ محض اتفاق ہے یا یہ ممالک اور افراد کسی ایسے ایجنڈے پہ کام کر رہے؟ پاکستان میں انکی پراکسی عمران خان حکمران بنُ کے پاکستان کی ایٹمی قوت کو لپیٹے اور اپنے مالکوں کی client state بنائے کے انکے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کرے۔
کیا یہ سب اتفاق ہے یا پاکستان ایک سازش کا نشانہ ہے جس کی تکمیل عمران خان کے ذمے لگائی گئی ہے۔
