ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم گرما سے پہلے بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی: وزیر توانائی

 موسم گرما سے پہلے بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی: وزیر توانائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئی پی پیز کو فارنزک آڈٹ سے بچایا، حرام خوروں کے کہنے پر چھوٹ دی گئی۔

 نجی ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے وعدہ کیا ہے کہ موسم گرما سے پہلے بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی۔

ہفتہ کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ حکومت آنے والے موسم گرما سے قبل بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

 پی ٹی آئی حکومت کے فارمولوں پر چلتے تو اگلے 10 سال عوام بجلی کی اضافی قیمت ادا کرتے، ہم نے اگلے چار سال میں عوام کو بجلی سیکٹر کی مشکلات سے نکالنا ہے،ان کا کہنا تھا عمران خان نے آئی پی پیز کو فارنزک آڈٹ سے بچایا، حرام خوروں کے کہنے پر آئی پی پیز کو فارنزک آڈٹ سے چھوٹ دی گئی۔

 اویس لغاری کا کہنا تھا پانچ سے چھ ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی لے کر آئے اور بجلی کے ترسیلی نظام میں خامیاں دور کی گئیں، 9 ماہ میں پاور سیکٹر نے جو کامیابیاں حاصل کیں وہ کبھی نہیں ہوئیں،ان کا کہنا تھا بجلی خریداری کا آزادانہ سسٹم لائے، ہم نے 150 ارب روپے کی بجلی کے شعبے میں کراس سبسڈی ختم کی، بجلی ترسیلی نظام میں جدت لا رہے ہیں، بجلی کی خرید و فروخت حکومت کی نہیں نجی کمپنی کی ذمہ داری ہو گی، ایک گروہ کی طرف سے اس وقت احتجاج کیا گیا جب دیگر ممالک کے صدور یہاں تھے، بجلی قیمت کو 48 روپے 70 پیسے سے کم کر کے 44 روپے چار پیسے پر لائے، صنعتی شعبے کیلئے بجلی 58 روپے 17 پیسے سے کم کر کے 47 روپے پر لائے۔

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کمپنیوں میں کوئی سفارشی بورڈ نہیں، بجلی کمپنیوں کے نقصانات کم ہوئے، بجلی کمپنیوں کے نقصانات کو زیرو پر لائیں گے اور کیپیسٹی پیمنٹ کم کر کے بجلی سستی کریں گے۔