شدید دھند: لاہورائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول  متاثر

شدید دھند: لاہورائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول  متاثر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کا راج،دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول جزوی متاثر رہا۔

 ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ریاض ، جدہ ٹورانٹو اور اورومچی، دوبئی کی پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ بیرون اور اندرون ممالک سے آنے والی پانچ پروازیں بھی لاہور لینڈ نہ کرسکیں۔
مسقط، اورومچی، ریاض اور جدہ کی پروازوں کو لاہور آمد میں تاخیر کا سامنا رہا،ائیر پورٹ پر جہازوں کو موسمیاتی وارننگ جاری کر تے ہوئے کپتانوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔