شاہدرہ فلائی اوور پرٹرک ،ٹرالر میں خوفناک تصادم 

شاہدرہ فلائی اوور پرٹرک ،ٹرالر میں خوفناک تصادم 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)شاہدرہ فلائی اوور پر ٹریفک حادثہ، ٹرک بائیس ویلر ٹرالر سے ٹکرا گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق موٹروے بند ہونے کی وجہ سے رات گئے ہیوی ٹریفک جی ٹی روڈ پر چلتی رہی،شایدرہ فلائی اوور پر ٹرک بریک نہ لگنے کے باعث حادثہ کا شکار ہوا،ٹریک اپنے سے آگے موجود بائیس ویلر ٹرالر سے ٹکرا گیا،حادثہ میں ٹرک کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

حادثہ کی وجہ سے فلائی اوور کی ایک لائیں ٹریفک کے لئے بند ہو گئی،حادثہ کی وجہ سے فلائی اوور پر ٹریفک جام رہا، راوی پل تک لمبی قطاریں لگی رہیں۔  حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔