فلم’پٹھان‘کا ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ کا بزنس

فلم’پٹھان‘کا ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ کا بزنس
کیپشن: Pathan Movie Poster
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تنازعات کا شکار فلمپٹھان‘ نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ بھارتی روپے کمالیے ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلمپٹھان‘ اپنے دو گانوں’بے شرم رنگ‘ اور جھومے جو پٹھان‘ کی ریلیز کے بعد سے مسلسل تنازعات کا شکار ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، تنازعات کا شکار ہونے کے باوجود بھی نامور اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’ایمزون پرائم‘ نے فلم کے او ٹی ٹی رائٹس تقریباََ 100 کروڑ بھارتی روپے میں خرید لیے ہیں جوکہ تقریباََ پاکستانی 270 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس فلم کا ٹوٹل بجٹ تقریباََ 250 کروڑ بھارتی روپے ہے تو اس حساب سے فلم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی تقریباََ آدھا بجٹ وصول کرلیا ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلمپٹھان‘ پر مودی کے ہندوتوا بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ہوم منسٹر نروتم مشرا نے فلمپٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان جو لباس پہنے نظر آئے ان کے رنگوں پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور اسے صحیح کرنے کا مطالبہ کیا۔