ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی شدت میں اضافہ، لاہور میں نیا بحران سر اُٹھانے لگا

سردی کی شدت میں اضافہ، لاہور میں نیا بحران سر اُٹھانے لگا
کیپشن: City42 - Lahore, CNG, Gass
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان نذیر) شہر میں گیس بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہر بھر کے سی این جی سٹیشنز کو 15 روز کے لئے گیس کی فراہمی معطل کر دی۔

سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی شہر میں گیس بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے قلت پر قابو پانے کے لئے ایک بار پھر سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹر کو دس جنوری تک گیس کی سپلائی معطل کی گئی ہے۔ پندرہ روز بعد سسٹم میں بہتری آنے پر سی این جی سٹیشنز کو سپلائی شروع کی جائے گی۔

 سوئی ناردرن حکام نے موقف اختیار کیا کہ ٹرمینل کی مرمت کی وجہ سے سپلائی معطل کی گئی، جیسے ہی ایل این جی ٹرمینل کا مرمتی کام مکمل ہوگا، سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer