ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں دلچسپی رکھنے والے طلباء و طالبات کے لئے خوشخبری

ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں دلچسپی رکھنے والے طلباء و طالبات کے لئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نادیہ مرزا: پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب  ٹیکنیکل یونیورسٹی تائے جان کا انعقاد مارچ کے پہلے ہفتہ میں کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے شعبہ ٹیکنیکل میں دلچسپی رکھنے والے بچوں کے لئے  پنجاب یونیورسٹی ٹیکنیکل تائے جان کا انعقاد مارچ 2018 کے پہلے ہفتے میں کرے گی،اسی سلسے میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت وزیر تعلیم رانا مشہود نے کی۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے کاموں کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی اور تمام حاضرین کو ذمہ داریاں سنوپی گیئں۔اس موقع پر وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ وزیراعلیٰ کی ترجیح ہے جسے مارچ کے پہلے ہفتے میں مکمل کرلیاجائے گا

مارچ کے پہلے ہفتے میں یونیورسٹی کا پہلا بلاک فنکشنل کر دیا جائے گاجو ٹاؤن شپ میں تعمیر کیا گیا ہے۔اس کے بعد دوسرا بلاک رائیونڈ روڈ پر مکمل کیا جائے گا

اجلاس میں پراجیکٹ ہیڈ مفتی ہاشم  انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے ٹیوٹا ، پی این ڈی کے افراد موجود تھے۔