ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعتہ المبارک: لاہور پولیس کا جامع سیکیورٹی پلان مؤثر انداز میں نافذ

جمعتہ المبارک: لاہور پولیس کا جامع سیکیورٹی پلان مؤثر انداز میں نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور پولیس نے شہر بھر میں جامع سیکیورٹی پلان مؤثر انداز میں نافذ کر دیا ہے، جبکہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرکے پولیس اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔

لاہور پولیس کے مطابق کھلے مقامات پر منعقد ہونے والے نمازِ جمعہ کے اجتماعات کو بھی سیکیورٹی پلان میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اہم مساجد، عبادت گاہوں اور حساس مقامات پر پولیس کی مؤثر نگرانی جاری ہے۔

نمازِ جمعہ کے دوران داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی اور چیکنگ کا مؤثر نظام فعال رکھا گیا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پرامن عبادت کا ماحول یقینی بنانا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور لاہور پولیس جمعہ المبارک کے اجتماعات کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔