ارشاد قریشی : راولپنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران تین سے چار گھنٹے تک وقفے وقفے سے بجلی بند کی جا رہی ہے، جس کے باعث شہریوں خصوصاً کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے۔
آئیسکو کے مطابق شہر کے مختلف حصوں میں جاری لوڈ مینجمنٹ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ بار بار بجلی بند ہونے سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ کمپنی کو 400 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، جبکہ طلب و رسد میں عارضی فرق کے باعث ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری رکھی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ دستیاب ہوتے ہی لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ ختم کر دیا جائے گا۔ آئیسکو نے جاری لوڈ مینجمنٹ پر معزز صارفین سے معذرت بھی کی ہے۔