سٹی 42 : رواں سال پہلی بار Blood Moon کا نظارہ ہوسکے گا، جو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7 اور 8 ستمبر 2025 کی درمیانی رات مکمل چاند گرہن ہوگا، گرہن کا آغاز7ستمبر کو رات 8:28 پر ہوگا، جزوی چاند گرہن7ستمبر 9بجکر27منٹ پر شروع ہوگا، گرہن کا نقطہ عروج رات11بجکر12منٹ پر ہوگا، جزوی چاند گرہن رات12بجکر57منٹ پر ختم ہوگا، چاند گرہن کا مکمل اختتام 8 ستمبر کو رات1بجکر55منٹ پر ہوگا۔
چاند گرہن کا دورانیہ5گھنٹے27منٹ ہوگا، چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔ گرہن کی وجہ سے چاند کا رنگ سرخ اور اُسے Blood Moonکہا جائے گا۔
چاند گرہن ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا، بحرالکاہل، مغربی شمالی امریکا، اور مشرقی جنوبی امریکا میں دکھائی دے گا۔ اسکے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، چین، جاپان،سعودی عرب میں بھی چاند گرہن نظر آئےگا ۔
زمین، چاند اور سورج ایک سیدھ میں آجائیں گے، چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جائے گا۔