ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اجتماعی کاوشوں کی بدولت پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا: مریم اورنگزیب

اجتماعی کاوشوں کی بدولت پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:صوبائی وزرا مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری نے دریائے راوی کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات و تعمیرات عبدالعلیم خان بھی موجود تھے,مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اجتماعی کاوشوں کی بدولت پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا۔

 ریائے راوی کے دور ے کے موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں ابھی تک سیلاب سے 12اموات ہوئیں،سیلابی صورتحال میں میڈیا کا کردار بہترین رہا،میڈیا کی وجہ سے سیلابی صورتحال ریسکیو آپریشن میں مدد ملی،آٹھ ماہ قبل نالوں کی صفائی کا آپریشن کیا گیا ،نالوں کی بروقت صفائی سے حالات کنٹرول میں ہیں،اجتماعی کاوشوں کی بدولت پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا،پاک فوج ،ریسکیو ،تمام متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ فیلڈ میں موجودہے،پنجاب کے تمام وزرا اپنے علاقوں میں صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ   پنجاب میں غیر متوقع سیلابی صورتحال ہے ،پنجاب حکومت فعال کردارادا کر رہی ہے ،دریائے راوی میں پہلے کبھی ایسی صورتحال نہیں دیکھی،جہاں سڑکوں کا نقصان ہوا اسے ٹھیک کیا جائے گا،یہ موقع سیاست کرنے کا نہیں متحد ہونے کا ہے ،سرکار کا فرض ہے سوسائٹیوں کو بھی بچائے۔

 مریم اورنگزیب   کا مزید کہنا تھا کہ سوسائٹی کس کی ہے فرق نہیں پڑتا،مقصد شہریوں کو بچانا ہے۔