ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے چناب میں خطرناک سیلابی صورتحال، ہیڈ قادر آباد پر بند ٹوٹنے کا خدشہ

دریائے چناب میں خطرناک سیلابی صورتحال، ہیڈ قادر آباد پر بند ٹوٹنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق یہاں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر 9 لاکھ 96 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس ہیڈ ورکس کی زیادہ سے زیادہ برداشت کی صلاحیت 8 لاکھ کیوسک ہے۔

اس طرح اس وقت تقریباً 2 لاکھ کیوسک پانی اضافی گزر رہا ہے جس سے بائیں جانب بند کے ٹوٹنے کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اگر بند ٹوٹتا ہے تو حافظ آباد اور چنیوٹ کے علاقے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ خطرے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو شہریوں کے فوری انخلاء کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور بند کو مضبوط بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔