وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا چوتھا اجلاس

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا چوتھا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم کی صدارت اور عبوری حکومت میں SIFC کی ایپکس کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس تھا. اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف، عبوری کابینہ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، صوبائی وزراء اور اعلی حکام نے شرکت کی. 

اجلاس میں کابینہ کو SIFC کے قیام کے بعد اس قلیل مدت میں جاری منصوبوں اور مکمل شدہ اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے SIFC کی اب تک کی بہترین کارکردگی اور "Whole of the Government" اپروچ کے ذریعے مختلف محکموں اور اداروں کے مابین تعاون کو سراہا.

اجلاس میں اپیکس کمیٹی نے SIFC کے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی کوششوں کو سراہا،  کمیٹی نے برادرانہ ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اعلی سطحی وفود جن میں سعودی عرب اور اسلامی تنظیم برائے غذائی تحفظ (IOFS) شامل ہیں، کے دوروں کو بھی سراہا. اپیکس کمیٹی نے SIFC کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.

اجلاس میں اپیکس کمیٹی نے زراعت، لائیو اسٹاک، کان کنی،معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے گزشتہ حکومت کے منظور کردہ منصوبوں کی توسیق کی.

وزیرِ اعظم نے SIFC کے تحت سرمایہ کاری کیلئے تیار موزوں ماحول سےبھرپور فائدہ اٹھانے اور تعین شدہ منصوبوں کی تکمیل  کی ہدایت کی. 

اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف نے ملکی معیشت کی بحالی اور پاکستان  کی ترقی و خوشحالی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل میں نگران حکومت کے ساتھ پاک فوج کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی.