سٹی 42: سونے کی قیمت میں کمی ، عالمی مارکیٹ میں سونا کی قیمت میں 1 ڈالر اضافہ ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر اضافے سے 1915 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ،ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ایک تولہ سونا 1500 روپے سستا،قیمت 2 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی۔دس گرام سونا 1286 روپے کمی سے 1 لاکھ 99 ہزار 760 روپے پر آگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2850 روپے پر ہی برقرار رہی ۔
