شادباغ, مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

شادباغ, مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شادباغ کے علاقہ میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے ,پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 55 سالہ رمضان اور اس کا بیٹا 23 سالہ ارسلان شامل ہیں، جن کا چند روز قبل بہار خان کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا ۔ 

تفصیلات کےمطابق اتوار کی رات دونوں فریقین صلح کے لئے اکٹھے ہوئے تو دوبارہ تلخ کلامی ہو گئی، جس پر بہار خان گروپ نے پنچایت میں فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین اور متاثرہ خاندان کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ واقعہ میں ملوث ملزموں کی تلاش بھی جاری ہے ۔