پریانکا کے گال پر زخم کیسے آیا؟

پریانکا کے گال پر زخم کیسے آیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس  کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ زخمی ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کچھ تصاویر منظر عام پر  آئیں ہیں ،تصاویر میں اداکارہ کے چہرے پر موجود زخم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  انسٹاگرام پر اپنی تصویر خود شیئر کی جس میں ان کے گال اور ماتھے پر خون کے نشانات تھے۔

پریانکا  چوپڑا نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ اس میں سے کون سا زخم اصلی اور کون سا زخم نقلی ہے؟اداکارنے  اپنی  انسٹا گرام اسٹوری میں ایک مداح کا جواب شیئر کیا جس نے کہا تھا کہ ماتھے پر موجود زخم نقلی جب کہ گال کا زخم اصلی ہے۔

انہوں نے مداح کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھوؤں کے درمیان لگا  کٹ  اصلی ہے جب کہ گال کا زخم محض پروگرام کی عکس بندی کے لیے کیا گیا تھا۔