چیف جسٹس کا رجسٹرار ہائیکورٹ کی ملازمت میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ

چیف جسٹس کا رجسٹرار ہائیکورٹ کی ملازمت میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) چیف جسٹس محمد قاسم خان کا لاہور ہائیکورٹ کےرجسٹرار بہادر علی خان کی ملازمت میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ، رجسٹرار بہادر علی خان یکم ستمبر کو ساٹھ سال کی عمر پوری ہونے پر منگل کے روز ریٹائر ہوجائیں گے، نئے رجسٹرار ہائیکورٹ کی تعیناتی کا فیصلہ 31 اگست کو ہوگا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کی ریٹائرمنٹ میں صرف دو روز باقی رہ گئے، رجسٹرار ہائیکورٹ بہادر علی خان یکم ستمبر منگل کے روز 60 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نئے رجسٹرارہائیکورٹ کے لئے مختلف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ناموں پر غور کررہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادرعلی خان فیصل آباد میں پیدا ہوئے، مختلف تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بی ایل ایل بی کیااور وکالت سے اپنے کئیر کا آغاز کیا۔ آپ نے 24 جنوری 1987 کو عدلیہ جوائن کی، بہادرعلی خان نے  16 مئی 2011 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کےعہدے پر محکمانہ ترقی پائی۔

بہادرعلی خان کئی اضلاع میں بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرائض سرانجام دے چکے ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان مارچ 2020 سے رجسٹرار ہائیکورٹ کےعہدے پر تعینات ہیں۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج بہادر علی خان ججز سینارٹی لسٹ میں 12 نمبر پر ہیں جبکہ ان کا شمار انتہائی ایماندار اور فرض شناس ججز میں ہوتا ہے۔