"بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی بنا دیا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی بنا دیا ہے، مسلسل کرفیو کے باعث کشمیری عوام ناقابل بیان اذیت سے گزر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر بارے غیر قانونی وغیر آئینی اقدام کی دنیا بھر میں مذمت ہو رہی ہے، بھارتی فوج کی بربریت پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مزید خاموشی مجرمانہ غفلت ہوگی، مقبوضہ کشمیر میں بڑے انسانی سانحہ سے بچنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر پوری دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی، وزیر اعظم عمران خان نے تنازعہ کشمیراور بھارت کی مکاری کو بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer