(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریشم شاعرہ بن گئیں، کہتی ہیں کہ انکا شعری مجموعہ حتمی مراحل میں ہے جو جلد شائع ہو کر مارکیٹ کی زینت بنے گا۔
یہ بھی لازمی پڑھیں:بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، عاطف اسلم کا نیا گانا بین کردیا
تفصیلات کے مطابق لالی وڈ کی معروف اداکارہ ریشم شاعرہ بن گئیں ہیں اور ان دنوں اپنے شعری مجموعے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
ریشم نے سٹی42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شاعری کا شوق تھا جسے وہ پورا کر رہی ہیں۔
ریشم نے خود کو ایک اچھی اداکارہ کے طور پر منوایا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ اپنے لفظوں سے مداحوں کو متاثر کریں گی یا نہیں۔