سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ فتح دوم میزائل سسٹم کے کامیاب تربیتی مشق پر قوم کو مبارکباد دی گئی ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ فتح دوم میزائل سسٹم کا کامیاب مشق پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کا شاندار کارنامہ ہے۔ کامیاب تربیتی مشق دفاعی شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کو فتح دوم میزائل سسٹم کے کامیاب مشق پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔