ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکس بار ایسوسی ایشن کابینہ کی کمشنرز اپیلز سے ملاقات، عدالتی نظام کی بہتری پر تبادلہ خیال

ٹیکس بار ایسوسی ایشن کابینہ کی کمشنرز اپیلز سے ملاقات، عدالتی نظام کی بہتری پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی کابینہ نے کمشنرز اپیلز سے ملاقات کی، جس میں پیشہ ورانہ امور پر خوشگوار اور تعمیری ماحول میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بار ممبران کے لیے مناسب اور باعزت نشستوں کی فراہمی کی درخواست کی گئی، جبکہ عدالتی ماحول کو مزید بہتر بنانے اور کیسز کے بروقت فیصلوں کے لیے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

شرکاء نے اسٹے کیسز کے جلد فیصلے کی ضرورت پر خصوصی زور دیا اور زیر التواء مقدمات کے فوری تصفیے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی تجویز بھی پیش کی۔

اس موقع پر وکلاء اور سائلین کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا، جبکہ عدالتی نظام میں شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز سامنے آئیں۔

ملاقات میں قانونی برادری اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔