شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت لیسکو ہیڈکوارٹر میں ای کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں صارفین کی شکایات سنی گئیں۔
ای کچہری کے دوران صارفین نے آن لائن اپنی شکایات درج کروائیں، جن پر چیف ایگزیکٹو نے متعلقہ افسران کو فوری ازالے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ لیسکو صارفین ہمارے لیے قابل احترام ہیں اور ان کی شکایات کا بروقت اور مؤثر حل یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ کمپلینٹ سیل کو بھی مزید فعال بنا دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔