ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدرسے میں بچے کیساتھ بد فعلی کرنے والا استاد گرفتار

مدرسے میں بچے کیساتھ بد فعلی کرنے والا استاد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملکوال کے ایک مدر میں پڑھنے والے بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ 

تھانہ سٹی کے علاقے محلہ شفقت آباد کی مسجد میں 14 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔ 

پولیس کے مطابق بچے سے زیادتی کے الزام پر مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ متاثرہ کے والد نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ اس کا 14 سالہ بیٹا مقامی مدرسے میں زیر تعلیم ہے۔ 

 ڈی پی او وسیم ریاض خان نے بچے سے بدفعلی کے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا، جس پر پولیس نے  چند گھنٹوں میں ملزم قاری خاور عباس کو گرفتار کر لیا ۔