سٹی 42 : نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے جنوبی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرا افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کےدرجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کچھ بھی کر لیں سکیورٹی فورسز اور بہادر عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔