دْرِنایاب : نواز شریف آئی ٹی سٹی منصوبے کے انفراسٹرکچر منصوبے کی تعمیر میں بڑی پیشرفت، سی بی ڈی نے این ایس آئی ٹی منصوبے میں بارہ ارب کی لاگت سے ٹینڈرز کھول دئیے ۔
این ایس آئی ٹی کے انفراسٹرکچر منصوبے کو تین پیکجز میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ سی بی ڈی نے چند روز قبل ٹیکنیکل بڈ کھولی جبکہ آج فنانشل بڈ کھول دی ہے ۔ چار ارب کی لاگت پر مشتمل پیکج ون میں سب سے کم بڈ میکسنز کنسٹرکشن کمپنی نے دی ہے ۔ تین ارب ساٹھ کروڑ کے پیکج ٹو میں سب سے کم بڈ حبیب کنسٹرکشن سروسز نے دیں اور تین ارب نوے کروڑ کے پیکج تھری میں سب سے کم بڈ حبیب کنسڑکشن اور آئی کین کے اشتراک نے دی ہے ۔ این ایس آئی کا روڈ انفراسٹرکچر ، ڈرین اور سیوریج ورک تعمیر کیا جائے گا ۔ سی بی ڈی نے فنانشل بڈ ایویلیو ایشن کا پراسیس شروع کردیا ہے، جس کے بعد بڈ منظوری کا تحریری لیٹر جاری کیا جائے گا ۔