ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کا شہر میں سٹرکچر پلان روڈ کا جال بچھانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت

 ایل ڈی اے کا شہر میں سٹرکچر پلان روڈ کا جال بچھانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دْرِنایاب : ایل ڈی اے کا شہر میں سٹرکچر پلان روڈ کا جال بچھانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت، ایل ڈی اے نے نئی سٹرکچر پلان روڈ نیلم روڈ سمیت سٹرکچرپلان روڈ مسنگ لنکس کے ٹینڈر جاری کردیے ۔

تمام ٹینڈرز اوپننگ تاریخ پندرہ مئی دوہزار پچیس مقرر کی گئی ہے ۔ ٹیندرز کے بعد روڈ کی تکمیل کی ڈیڈ لائن چھ ماہ مقرر کی گئی ہے ۔ فیوچر کی سب سے اہم روڈ سٹرکچر پلان نیلم روڈ کے دو پیکجز بنائے گئے ہیں ۔ پیکج ون دو ارب چوراسی کروڑ بانوے لاکھ سے زائد ہوگا ۔ پیکج ٹو ایک ارب ننانوے کروڑ اٹھاسی لاکھ سے زائد ہوگا ۔ شوق چوک سے ڈاکٹر ہسپتال تک مسنگ لنک اکاون کروڑ سے زائد لاگت سے مکمل ہوگا ۔ شادیوال چوک سے پی آئی اے روڈ تک مسنگ لنگ اڑتیس کروڑ سے زائد لاگت سے مکمل ہوگا ۔ ایکسپو سنٹر سے خیابان جناح تک مسنگ لنک ایک ارب بیاسی کروڑ کی زائد لاگت سے مکمل ہوگا ۔ چیف انجنئیر ون اسرار سعید نے ٹینڈرز کا اجرا کردیا ہے ۔

Ansa Awais

Content Writer