ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرآباد ؛ شادی سے پیسے لوٹنے پر 5 بچوں کا باپ قتل، سکیورٹی گارڈ و دیگر پر مقدمہ درج

 وزیرآباد ؛ شادی سے پیسے لوٹنے پر 5 بچوں کا باپ قتل، سکیورٹی گارڈ و دیگر پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نیرعالم: وزیرآباد میں شادی ہال کے باہر باراتیوں کی طرف سے لوٹائے گئے پیسے لوٹتے محنت کش کو شادی ہال کے سیکیورٹی گارڈ نے فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا،مقتول کے بھائی کی درخواست پر سکیورٹی گارڈ اور ہال کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گزشتہ روز وزیرآباد کے میرج ہال میں پیسے لوٹنے پر محنت کش کو قتل کردیا گیا،مقدمے میں ہال مالک، اس کا بھتیجا اور فائرنگ کرنے والا گارڈ نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق بارات کے پھینکے پیسے لوٹنے پر گارڈ کی مقتول سے توں تکرار ہوئی، اس کے رنج میں ملزم نے سیدھا فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
 گارڈ نے دیگر نامزد ملزمان کے کہنے پر گولی چلائی،  مقتول محنت کش پانچ بچوں کا باپ تھا، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ہے۔