شاہد سپرا:لیسکو نےبلوں کی مدمیں واجبات کی وصولی کیلئےبڑافیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق واجبات کی وصولی کافیصلہ ریکوری اہداف کےحصول کیلئےکیاگیا،کمپنی نےاربوں کےمتنازعہ بلوں کی وصولی کیلئےکوڈاوپن کر دیئے،ریونیودفاترنےسالہا سال سےاربوں روپےکےواجبات کوتنازعات کاشکارکررکھاتھا،متنازعہ بلوں کی ادائیگی کیلئےصارفین نےمتعلقہ دفاترسےرجوع کرناشروع کردیا۔
متنازعہ رقوم کی ادائیگی کیلئےصارفین کواقساط کی سہولت دیدی گئی،صارفین نےلیسکوکی ریویوکمیٹیوں میں متنازعہ بلوں کوچیلنج کررکھاتھا،کمپنی کی ریویوکمیٹیوں نےمتنازعہ بلوں پرفیصلہ کرنےکاسلسلہ شروع کردیا۔
ریویوکمیٹیوں میں فیصلوں کی صورت میں بلوں کی ادائیگی ہوسکےگی۔