ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دولہے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

دولہے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ڈسکہ کے علاقے تھانہ ستراہ کی حدود میں شادی کی خوشیاں چند لمحوں میں غم میں بدل گئیں، منڈ گاؤں میں دولہے کو سسرال میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ 

 افسوسناک واقعہ تھانہ ستراہ کے علاقے منڈ میں پیش آیا، جہاں عدنان نامی نوجوان کو ولیمے کی رسم کے بعد سسرال میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا، زخمی دولہے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق، نامعلوم وجوہات پر مبینہ طور پر دلہن کے قریبی عزیز نے فائرنگ کی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

 ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔