ویب ڈیسک: رحیم یار خان میں غنڈہ گرد عناصر نے گھر کے باہر فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ واقع آب حیات کے نواحی علاقے چک 52 پی میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔