ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بھارت کشیدگی؛ وزیراعظم شہباز میاں نواز شریف سے مشورہ لینے جاتی امرا چلے گئے

 پاکستان بھارت کشیدگی؛ وزیراعظم شہباز میاں نواز شریف سے مشورہ لینے جاتی امرا چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   وزیراعظم شہباز شریف آج اپنے بھائی نواز شریف سے ملنے کے لئے جاتی امرا گئے۔ وزیراعظم نے  مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر ان سے  تبادلہ خیال کیا ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف اور سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی ملاقات کے موقع پر وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پہلگام واقعہ کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

 نواز شریف نے حالیہ ملکی و عالمی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کو  اپنی رائے سے آگاہ کیا ۔