ویب ڈیسک: مصر کے مشہور قاری شیخ عبداللّٰہ کامل امریکا میں 37 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرحوم کے قریبی افراد نے بتایا کہ قاری عبداللّٰہ بدھ کو امریکا کی ریاست نیو جرسی کی التوحید مسجد میں امامت کر رہے تھے کہ اس دوران ان کا انتقال ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق قاری شیخ عبداللّٰہ کامل نے کم عمر میں ہی قرآن حفظ کرلیا تھا اور وہ بہت ہی خوبصورت آواز میں تلاوت کرنے کی وجہ سے مشہور تھے۔
مرحوم قاری شیخ عبداللّٰہ کامل نابینا بھی تھے۔سوشل میڈیا پر ان کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار اور بلند درجات کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔