ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز حکومت کو بڑا دھچکا، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال
کیپشن: Cheif Justice Umer Ata Bandia
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہباز حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی،ملک بھر میں رمضان المبارک کے مہینے میں جاری  غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ  نے ملک بھر جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف از خود نوٹس لیکر کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ 

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 11 مئی کو سماعت کرے گا ۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک بنچ میں شامل ہوں گے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل،نیپرا اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor