ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

30اپریل کو بینک کھلیں گے یا نہیں؟اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کردیا

30اپریل کو بینک کھلیں گے یا نہیں؟اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کردیا
کیپشن: State Bank Of Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک نے 30 اپریل بروز ہفتہ کو تمام بینک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ہفتہ 30 اپریل 2022 کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ عیدالفطر کی تعطیلات 2 سے 5 مئی کو ہوں گی۔

واضح رہےکہ وفاقی حکومت  نے عیدالفطر پر 2 سے 5 مئی تک عام تعطیلات کااعلان کیا ہے جب کہ اس سے قبل وزیراعظم سرکاری اداروں میں پہلے ہی ہفتے کی چھٹی ختم کرچکے ہیں۔