علی ظفر نےعاجزانہ دعا شیئر کردی

علی ظفر نےعاجزانہ دعا شیئر کردی
کیپشن: ali zafar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کورونا وبا کے مشکل وقت میں عاجزانہ دعا شیئر کی ہے,علی ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عاجزانہ دعا پڑھ رہے جس کے اشعار کچھ اس طرح ہیں بے کس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کورونا وبا کے مشکل وقت میں عاجزانہ دعا شیئر کی ہے،علی ظفر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہم سب اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں,لیکن ایسی کوئی چیز نہیں جسے دعا سے نہ حاصل کیا جا سکتا ہو, رمضان کے ان بابرکت ایام میں ایک عاجزانہ دعا شیئر کررہاہوں۔

ان کا کہناتھا کہ ہوسکتا ہے اس سے ہم سب کو امن، صحت اور دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں اور خوشیوں کو بحال کرنے میں مدد مل سکے،علی ظفر نے مزید لکھا اس دعا کو انہوں نے اپنی آواز میں گایا ہے لیکن اسے اوریجنلی لتا منگیشکر نے گایا تھا، اس کی موسیقی نوشاد علی نے دی ہے جب کہ اس کے اشعار شکیل بدایونی نے لکھے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer