عمران یونس: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے انٹری ٹیسٹ ملتوی کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئےیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے انٹری ٹیسٹ کو ملتوی کردیا گیا۔ انٹری ٹیسٹ 24 سے 27 مئی تک انجنئیرنگ کے اداروں میں داخلے کے لیے منعقد کیے جانے تھے، انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.
دوسری جانب انٹری ٹیسٹ کے لیے کوپن کے حصول کا سلسلہ جاری رہے گا، کوپن جاری کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے گی ۔