محکمہ ریلوےحکومتی ہدف حاصل کرنے میں ناکام

Pakistan railway
کیپشن: Pakistan railway
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمدسعید: محکمہ ریلوے کے مالی سال21-2020کےپہلے9ماہ دس دن، ریلوےخسارے میں بتدریج اضافہ ہوگیا،آمدنی کا حکومتی ہدف پورا کرنے میں ناکام۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ ریلوے رواں مالی سال کےپہلے 9 ماہ دس  روز میں آمدنی کا حکومتی ہدف پورا کرنے میں ناکام رہا، محکمہ ریلوے کو نو ماہ میں آمدنی کی مد میں 15ارب 16کروڑ 89 لاکھ 35ہزار روپے کے خسار ے  کا سامنا ، ذرائع کے مطابق اہداف کی نسبت محکمہ ریلوےکومجموعی طورپر29فیصدکم آمدنی حاصل ہوئی جبکہ  ریلوے کو 52ارب 39کروڑ 25 لاکھ 94 ہزار روپے آمدنی کا ہدف دیا گیا تھا، نو ماہ کےدوران ریلوے  کو مسافر، فریٹ، پراپرٹی اینڈ لینڈ، سنڈری اور متفرق کوچز کی مد میں صرف 37ارب 22کروڑ 36 لاکھ 59ہزار روپے آمدنی ہی حاصل ہوئی۔

 محکمہ ریلوے کو  مسافر ٹرین ٹکٹوں کےہدف سے 12ارب 20کروڑ 25لاکھ 64 ہزار روپے کم آمدنی حاصل ہوئی اور گڈز ٹرینوں کے ہدف سے 1ارب 89کروڑ 93لاکھ 22ہزار کم آمدنی حاصل ہوئی۔