‏انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا آن لائن مقابلے کروانے کا اعلان

 ‏انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا آن لائن مقابلے کروانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے باعث ‏انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے آن لائن مقابلے کروانے کا اعلان کردیا، مقابلوں میں پاکستان سمیت 150 ممالک کے ویٹ لفٹرز حصہ لیں گے۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران ویٹ لفٹرز کو متحرک کرنے کیلئے انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن  نے  بڑا فیصلہ کرلیا، آن لائن نتائج کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ویٹ لفٹنگ مقابلے کروانے کا اعلان کردیا گیا، مقابلوں میں ڈیڑھ سو ممالک کے مرد وخواتین ویٹ لفٹرز حصہ لیں گے، نوح دستگیر بٹ، طلحہ طالب اور عثمان راٹھور سمیت چھ پاکستانی ویٹ لفٹر انٹر نیشنل مقابلے میں شریک ہوں گے۔

انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن خواتین ویٹ لفٹرز کو بھی مقابلوں میں شریک کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے‏، ایونٹ میں مرد و خواتین کے 20 ویٹ کٹگریز میں مقابلے ہوں گے، مقابلوں میں شریک ممالک کی فیڈریشنز  انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مقابلے کروا کر نتائج ای میل کے ذریعے انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو بھجوائے گی، جن کی روشنی میں فاتحین کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مقابلوں کا پہلا فیز 24 اور 25  جولائی کو شیڈول ہے، کورونا وائرس کے باعث فروری میں ویٹ لفٹنگ کے تمام مقابلے ملتوی کردیئے گئے تھے، ‏مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کو ویٹ لفٹنگ کا جدید سامان انعام میں دیا جائے گا، انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ کے نارمل مقابلوں کا 10 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

چند روز قبل قومی ویٹ لیفٹنگ کوچ علی اسلم چوہدری نے کہا  تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑی اپنی اپنی فزیکل فٹنس اور تربیت کو برقرار رکھنے کے لئے گھروں پر تربیت میں مصروف ہیں،  کھلاڑی کورونا وائرس کی وباء کے باعث اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور نہ ہی اپنے گھروں والوں کو باہر جانے دیں۔

Sughra Afzal

Content Writer