ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہر میں نہانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

نہر میں نہانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل) گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں پر نہر میں نہانے پر پابندی لگانے کیلئے سی ٹی او نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور محکمہ آبپاشی کو خط لکھ دیا، اب سے پہلے بھی نہر میں کچھ مقامات پر دفعہ 144 کا اطلاق کیا جاتا رہا ہے۔

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نہر میں نہانے والوں کی وجہ سے کینال روڈ پر غیر معمولی رش بڑھ جاتا ہے، شہری اپنی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور خصوصاً رکشوں کو کینال روڈ پر پارک کر دیتے ہیں، نہر میں چھلانگیں لگانے اور موج مستی سے لڑائی جھگڑے سے قیمتی جانوں کے نقصان کا اندیشہ بھی رہتا ہے، شہری کینال روڈ کو کہیں سے بھی کراس کرنا شروع کر دیتے ہیں جو اکثر و بیشتر حادثات کا باعث بنتا ہے ، لہذا ٹریفک کی روانی اور کسی بھی ناگہانی صورت سے بچنے کیلئے نہر میں نہانے پر پابندی لگائی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer