ویب ڈیسک :پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ انداز اور وژن کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔
Washington DC : Had an excellent meeting with FBI Director Kash Patel. We discussed cooperation on illegal immigration, counter-terrorism, and officer exchange programs. His professionalism and vision make him a great partner to work with. pic.twitter.com/CVKtSSL6Gl
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 27, 2025
واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی شہباز شریف کی قیادت میں امریکا جانے والے وفد کا حصہ ہیں، اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی اہم ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، جن میں علاقائی سلامتی، اقتصادی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے امور زیر بحث آئے۔